علاج سے محروم قیدی بدنام زمانہ اسرائیلی عقوبت خانے میں بند

اسیر یوسف المبحوح بئر سبع کے اوھیلکلدار نامی حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں،ڈائریکٹر محکمہ اموراسیران

پیر 27 دسمبر 2021 17:23

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) اسرائیلی زندانوں میں قید بیمار فلسطینیوں میں ایک بیمار فلسطینی قیدی کو نہ صرف قید تنہائی میں رکھا گیا ہے بلکہ اسے علاج سے بھی محروم کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسیران ومحررین کے لیے کام کرنے والے ادارے اعد کے ڈائریکٹر عبداللہ قندیل نے بتایا کہ اسیر یوسف المبحوح بئر سبع کے اوھیلکلدار نامی حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں اور انہیں غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی حقوق سے محروم رکھے جانے کے حوالے سے یہ اسرائیل کی بدنام جیل قرار دی جاتی ہے۔شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ سے تعلق رکھنے والے المبحوح کوجزیرہ نما النقب میں نفحہ جیل میں ایک جیلر پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں جیل اہلکار معمولی زخمی ہوگیا تھا۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اوھیلکدار کا ایک بازو اور ایک پاوں ٹوٹا ہوا ہے اور اس کے سینے اور کندھے پربھی زخم ہیں۔ گرفتاری کے بعد ابھی تک اسے ڈاکٹر کو نہیں دکھایا گیا۔واعد کے عہدیدار نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسیر المبحوح کے ساتھ برتے جانے والے سلوک پر حرکت میں آئیں۔