Live Updates

نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے پوری قوم اذیت کا شکار ہے‘ ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی 30 دسمبر کوروڈ کارواں میں شہری مسائل کے حل کیلئے بھر پور عوامی قوت کا مظاہرے کریگی

پیر 27 دسمبر 2021 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت اپنی جدوجہد سے شہر لاہور کو مسائلستان سے دوبارہ حقیقی معنوں میں باغوں کا شہر بنائے گی۔ اہل لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ سخت سردی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ، صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال، ٹرانسپورٹ کے بدترین مسائل، چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے 30 دسمبر کو جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔

جماعت اسلامی عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کرنے والی حکومت کا عوام کی طاقت سے محاسبہ کریگی۔ نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے پوری قوم اذیت کا شکار ہے۔وزیر اعظم عمران خان قوم کو بتائیں کہاں ہیں 1کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر اور مدینہ کی ریاست ۔

(جاری ہے)

اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت شہری مسائل کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔جماعت اسلامی قیادت لاہورکے تمام علاقوں میں موجود مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

اگر حکومت اور انتظامیہ نے مسائل کے حل کیلئے باتوں اور وعدوں سے آگے بڑھ کر عملی اور فوری اقدامات نہ کیے تو متعلقہ اداروں اور سرکاری دفاتر کا بھی گیراؤ سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہورکے زیر اہتمام ہونے والے 30 دسمبر کو ہونے والے عظیم الشان روڈ کارواں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کنونیئر شہری مسائل کمیٹی و نائب امیر جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامرنثار خان، نائب صدر جے آئی یوتھ لاہور عامر نور خان،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف موجود تھے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ احتجاجی روڈ کارواں میں بے حس حکمرانوں کوجگانے کیلئے اہل لاہور کے نوجوان، تاجر، مزدور، وکلاء، ڈاکٹر ز اور عام شہری بھی 30دسمبر کو سڑکوں پر ہوں گے۔

جماعت اسلامی روڈ کارواں میں شہری مسائل کے حل کیلئے بھر پور عوامی قوت کا مظاہرے کریگی۔ امیر لاہور نے روڈکارواں کے شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ روڈ کارواں صبح 10 بجے کاہنہ سٹاپ سے شاہدرہ کی جانب ہزاروں شہریوں کے ہمراہ گامزن ہوگا۔ روڈ کارواں میں سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر بائیکس شریک ہوں گی۔روڈ کارواں میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری خصوصی شرکت اور ابتدائی خطاب کریں گے۔

روڈ کارواں صبح ساڑھے 11 بجے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹربائیکس کیساتھ جنرل ہسپتال پہنچے گا۔ جنرل ہسپتال سے روڈ کارواں میں امیر زون 163 عمر حیات باجو ہ، امیر زون 170 انجینئر احمد سلمان کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔ روڈ کارواں ساڑھے 12 بجے گوپال نگر موڑسے گذرے گا۔ گوپال نگر موڑ سے نائب امیر ضلع ملک شاہد اسلم، امیر زون 159 فیض الباری، امیرزون 166 کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔

روڈ کارواں دوپہر سوا 1 بجے مسلم ٹاؤن پہنچے گا۔ مسلم ٹاؤن سے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، امیر زون 162 مستقیم معین کی قیادت میں سینکڑوں افرادگاڑیوں اور موٹربائیک پر شرکت کریں گے۔روڈ کارواں ڈیڑھ بجے دوپہر کو اچھرہ سے گذرے گا۔ اچھرہ سے امیر زون 158 خالد صدیقی، احمد رضا بٹ، اشفاق چغتائی کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔

روڈ کارواں میں دوپہر 2 بجے مرنگ چونگی سے نائب ضلع حاجی ریاض الحسن، امیر علاقہ وسطی شعیب یعقوب کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔روڈ کارواں اڑھائی بجے چوبرجی چوک سے گذرے گا جہاں سے سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان و امیدوا رپی پی 151، امیر زون 151 قاری عارف مستقیم اور صدر این ایل ایف لاہورعدنان ملک کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔

روڈ کارواں دوپہر 3 بجے ایم اے او کالج سے گذارے گا جہاں سے صدر این ایل ایف پنجاب محمد امین مہناس اورمحمد وقاص ظفر کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔ روڈ کارواں دوپہر ساڑھے 3 بجے بھاٹی گیٹ پہنچے گا جہاں سے نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری، امیدوار این اے 125 صوفی خلیق احمد بٹ، امیدوار پی پی 149 ملک منیر کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔

روڈ کارواں دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر مینار پاکستان سے گذارے گا جہاں سے امیدوار پی پی 149 جبران بٹ ، شیخ ایاز محمود کی قیادت میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔ روڈ کارواں سوا 4 بجے شاہدرہ چوک پہنچے گا جہاں سے روڈ کارواں کا عظم الشان استقبال امیر شمالی لاہور سیف الرحمن، امیر زون 144 جہانگیر احمد خان کریں۔روڈ کارواں سے جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات