ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا وژن پیپلزپارٹی کے پاس ہے ،میر چنگیز خان جمالی

موجودہ حکومت سے ملکی ترقی و خوشحالی کی امید لگانے والے مایوس ہو چکے ہیں ، صدر پیپلزپارٹی بلوچستان

پیر 27 دسمبر 2021 18:22

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سابق صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی ، میر حیدر علی خان جمالی ، سید عبداللہ شاہ بخاری ، کامریڈ گل کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا وژن پیپلزپارٹی کے پاس ہے موجودہ حکومت سے ملکی ترقی و خوشحالی کی امید لگانے والے مایوس ہو چکے ہیں قوم آج ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے گڑھی خدا بخش بھٹو میں پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل رہنماوں نے بائی پاس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی حکمرانوں کے پاس ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی پروگرام نہیں اپوزیشن کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے کی بجائے حکومت ملکی معیشت کے استحکام پر توجہ دیتی تو تین سال کے عرصے میں کافی مسائل حل ہوچکے ہوتے لیکن جنکے پاس وڑن نہیں ہوتا وہ جھوٹے پروپیگنڈے ہی کیا کرتے ہیں آج ملک ہر طرف سے مسائل کا شکار ہے قوم میں اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے پوری دنیا میں آج پاکستان تنہا کھڑا ہے دوست ممالک سے بھی تعلقات خراب کر دیئے گئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کو کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی مہنگائی بیروزگاری کے خلاف قوم کی آواز بن کر جدوجہد جاری رکھیں گے شہید بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے پوری قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عملی طور پر میدان عمل میں موجود ہے آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے کارکن انتخابی عمل کے لیے تیار ہیں گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چاروں صوبوں اسلام آباد گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سے کارکنوں کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے اس موقع پر اس موقع پر میر زبیر احمد مرہٹہ ، غلام شبیر رند ، شبیر احمد چانڈیہ ، کامریڈ علی نواز گولہ و دیگر بھی موجود تھے۔