برصغیر پاک وہندکے عظیم سپہ سالارفخرافغان باچاخان کی تعلیمات پرعمل درآمدکیاجاتا توآج ہمیں یہ دن دیکھنے نہ پڑتی: عوامی نیشنل پارٹی

شروع دن سے جمہوری رویوں بنیادی انسانی حقوق کے انکار سے ملک نہ ختم ہونی والے دگرگوں صورتحال کاشکارہوکررہ گیا جس کی تمام ترذمہ داری حکمران اشرافیہ پرعائد ہوتی ہی: جنرل سیکرٹری مابت

منگل 28 دسمبر 2021 00:43

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت نے کہاہے کہ برصغیر پاک وہندکے عظیم سپہ سالارفخرافغان باچاخان کی تعلیمات پرعمل درآمدکیاجاتا توآج ہمیں یہ دن دیکھنے نہ پڑتے شروع دن سے جمہوری رویوں بنیادی انسانی حقوق کے انکار سے ملک نہ ختم ہونی والے دگرگوں صورتحال کاشکارہوکررہ گیا جس کی تمام ترذمہ داری حکمران اشرافیہ پرعائد ہوتی ہی21جنوری کوباچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے مناسبت سے ہرنائی شہیدگل شاہ خان گرانڈ میں منعقدہ جلسہ عام اور اس میں امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی شرکت سے ملک اورصوبے کے رواں سیاسی حالات پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ذمہ داران اورکارکن جلسہ عام کامیابی کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ژوب قلعہ شیرک میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ژوب کے صدرانورخان مندوخیل جنرل سیکرٹری نقیب افغان حاجی اکبرخان مندوخیل نذیرافغان غلام رسول ودیگرسے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ21جنوری کو ہرنائی میں فخرافغان باچاخان رہبرملی خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پرجلسہ عام اور اس میں مرکزی سینئرنائب صدرامیر حیدرخان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین سمیت صوبائی مرکزی پارلیمانی رہنمائوں کی شرکت انتہائی اہمیت کاحامل ہے ایسے وقت میں جب ہم ایک طرف فکر باچاخان کی صدسالہ دورمنارہے ہیں تودوسری جانب پشتون افغان سوسائٹی ایک نازک دورسے گزرہی ہے مترقی جمہوری مہمان نواز پشتون معاشرے کو بگاڑنے اسے ایک انتہاپسندی قدآمت پسند معاشرے کے طورپرپیش کرنے کیلئے بہت سی قوتیں نبردازماہے لیکن پشتون معاشرہ فکرباچاخان کے متوالی ہے اورباچاخان کے پیروکاریہ بدنماداغ کسی صورت پشتون سوسائٹی کی زینت بننے نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ21جنوری کوہرنائی شہیدگل شاہ خان گرانڈ میں منعقدہ جلسہ عام کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے کارکن اورذمہ داران اس میں بھرپور شرکت کویقینی بنانے اورجلسہ کامیابی کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں