پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2021-22کا آغاز

منگل 28 دسمبر 2021 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2021-22کا آغاز ہوگیااس میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے 200 انٹریز موصول ہوئیں جو پاکستان میں ٹینس کے کھیل کے لیے بڑھے ہوئے جذبے اور ولولے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد میںشروع ہونیوالے ساتویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ2021-22کے آغازپر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی۔

مردوں کے سنگلز کوالیفائنگ میچزکے پہلے رائونڈمیں سجاد امداد ،شیل دراب، زریاب خان، عاقل خان، طاہر اللہ خان، ابراہیم بن سہیل، ابراہیم خان، عبداللہ کریم ، زعیم غفور، طلحہ ثاقب، عبداللہ خان، یحییٰ خان، انعام قادر، ایم حمزہ عاصم، دانش راجہ، شفقت رسول اور سید مرتضیٰ حسین نے،امردوں کے سنگلز کوالیفائنگ میچزکے دوسرے رائونڈمیں عظیم خان، کامران خان، زریاب خان، ایم حذیفہ خان، حسام خان ، عبدالحنان خان،ایم طلحہ خان، عبداللہ، سمیع زیب خان، جابر علی، عزیر خان، یحییٰ خان، سید مرتضیٰ اور احمد نائل قریشی نے جبکہ مردوں کے سنگلز کوالیفائنگ میچزکے فائنل رائونڈمیں ایم حذیفہ خان ، عبدالحنان خان،ایم طلحہ خان ، سمیع زیب خان ، عزیر خان، الہام خان، احمد نیل قریشی اور پربھت کمارنے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

لڑکوں کے انڈر۔ 18 سنگلزکوالیفائنگ رائونڈکے میچز میںایم طلحہ خان، ایم ابراہیم، تیمور خان اور علی زین نے مین رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔