نیواسلام آباد ائیرپورٹ کے نزدیک ایک اور جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا نے بھی عوام کو اربوں روپے سے محروم کردیا

آر ڈی اے سے این او سی لئے بغیر ہی صرف چند کنال پر دفتر بنا کر عوام کو لوٹ لیا گیا راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا کو جعلی قرار دیدیا

بدھ 29 دسمبر 2021 00:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2021ء) نیواسلام آباد ائیرپورٹ کے نزدیک ایک اور جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا نے بھی عوام کو اربوں روپے سے محروم کردیا۔آر ڈی اے سے این او سی لئے بغیر ہی صرف چند کنال پر دفتر بنا کر عوام کو لوٹ لیا گیا۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا کو جعلی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی غفلت اور لاپرواہی کا فائدہ اٹھا کر عثمان نیازی نامی ایک شخص نے ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا کے نام پر ایک ہزار سے زائد فرضی پلاٹ فروخت کرکے عوام کو جمع پونجی سے محروم کردیا ہے۔اس حوالے سے جب اس جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عثمان نیازی سے رابطہ کیا گیا تو اس نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس400کنال اراضی ہے مگراین او سی نہیں ہے جو کہ ابھی تکمیلی مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آر ڈی اے حکام سے چیک کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا کے نام سے ہمارے پاس کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے این او سی کیلئے درخواست دی ہوئی ہے عوام نے اگر سرمایہ کاری کی تو یہ گھاٹے کا سودا ہوگا۔دریں اثناء سوسائٹی کے مالک عثمان نیازی کا کہنا ہے کہ یہ سوسائٹی میجر سہیل اور ملک سجاد کی ہے۔

آن لائن نے حوالے سے میجر سہیل اور ملک سجاد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس مکروہ دھندے میں عثمان نیازی کو موضع غربال کے پٹواری زاہد منیر کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔موضع غربال جو کہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے لیکن پٹواری زاہد منیر خود ہی انتقال جاری کردیتا ہے۔اس طرح عثمان نیازی اور زاہد منیر عوام کو ملکر بیوقوف بناتے ہیں اور انکی جمع پونجی لوٹ لیتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا کا دفتر جہاں بنا ہوا ہے صرف وہ جگہ عثمان نیازی کی اپنی ملکیت ہے جسکا خسرہ نمبر613ہے،اس کے علاوہ عثمان نیازی کے پاس کوئی زمین موجود نہیں ہے۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ عثمان نیازی نے 30کنال زمین کیلئے سید قاسم شاہ ولد سید مہدی شاہ سے بیعانہ کیا ہوا ہے لیکن اسی 30کنال کا سودا سید قاسم شاہ پہلے سے کسی اور پارٹی سے بھی کرچکا ہے،لہٰذا یہ 30کنال زمین بھی متنازعہ ہے اور صرف بیعانے کے اوپر ہے۔

اس زمین کو عثمان نیازی یا ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا کی ملکیت نہیں قرار دیا جاسکتا جبکہ سید قاسم شاہ نے اس بات کی تصدیق کی۔اس کے علاوہ عثمان نیازی نے 20کنال زمین کی خریداری کیلئے محمد اکبر کو بیعانہ کیا ہوا ہے،لیکن اس 20کنال کا معاملہ بھی متنازعہ ہے،اس زمین کو بھی ائیرپورٹ ریزی ڈینشیا کی ملکیت قرار نہیں دیا جاسکتا۔عثمان نیازی کا بیٹا مطیع اللہ نیازی عوام سے پیسہ لوٹنے کیلئے انہیں25فیصد کمیشن کا جھانسہ بھی دیتا ہی