سال بعد مشہد ایران کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

جمعرات 30 دسمبر 2021 15:10

سال بعد مشہد ایران کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2021ء) پی آئی اے نے تقریبا 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا ہے اور طویل عرصے کے بعد پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے، مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا، پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔