Live Updates

عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی

جمعہ 31 دسمبر 2021 16:08

عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ایک اور ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے بتایا کہ الحمد للّٰہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے پرستاروں سے التماس کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوجائیں۔عامر لیاقت نے یہ تو بتادیا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مرض میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔فوزیہ صدیقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دعائے صحت کی اپیل ہے، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ہیں، اللّٰہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات