اسلام آباد پولیس 2021کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

سال2021 میں جرائم برخلاف مال، سنگین نوعیت کے جرائم میں 2778،منشیات کے 1396،غیر قانونی اسلحہ کے 1298 ملزمان سمیت دیگر جرائم کے کل 14527ملزما ن کو گرفتار کیاگیا

ہفتہ 1 جنوری 2022 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) اسلام آباد پولیس 2021کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،سال2021 میں وفا قی پولیس نے جرائم برخلاف مال، سنگین نوعیت کے جرائم میں 2778،منشیات کے 1396،غیر قانونی اسلحہ کے 1298 ملزمان سمیت دیگر جرائم کے کل 14527ملزما ن کو گرفتار کیاگیا۔ 428گینگز کے 1093ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ اسلام آباد پولیس کو سال 2021میں جرائم برخلاف مال کی 7154ریسکیو ون فائیو کالیں موصول ہوئیں ، 08دسمبر 2021سے پہلے تک ان کالوں میں سے 1550کالوں پر مقدمات کا اندراج کیا گیا جو کہ ٹوٹل کالوں کا 21.66فیصد بنتا ہے ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے زیر التواء کالوں کے ریکارڈ نکلوایا اور08دسمبر کے بعد زیر التوائ5085کالوں پر مقدمات درج کرلئے گے ہیں جبکہ باقی کالوں پر بھی مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے،آئی جی اسلام آباد نے اس سلسلہ میں کہا کہ مقدمات کا فوری اندارج شہریوں کا بنیادی حق ہے جس سے کسی صور ت بھی انہیں محروم نہیں رکھا جائے گا، اسلام آباد پولیس نے ابھی تک کل 6635کالوں پر مقدمات کااندراج کر لیا ہے جو کہ 92.74فیصد بنتا ہے جو کہ پاکستان میں کسی بھی پولیس کا ون فائیو کالوں پر مقدمات کے اندراج کا سب سے زیادہ تناسب ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس نے جرائم برخلاف مال ڈکیتی ،راہزنی،نقب زنی ، سرقہ،کارو موٹر سائیکل چوری میں ملوث2778ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ارب 27کروڑ56لاکھ 49ہزار904 روپے کی470کاریں ،346موٹر سائیکل و دیگرچھینا گیا اورچوری شدہ مال مسروقہ بھی برآمد کیا،پولیس نی29اند ھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرکی53ملزمان کو بھی گرفتار کیا ، پولیس نی8566مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ںکو بھجو ائے ،ڈکیتی و سرقہ بالجبر کی622مقدمات میں ملوث999ملزمان ،نقب زنی اور سرقہ عام کے 592مقدمات میں 918ملزمان، کارچوری کے 301مقدمات میں 260ملزمان ، موٹر سائیکل چوری کے 295مقدمات میں 400ملزمان ،ٹمپرڈ گاڑیوں کے 191مقدمات میں 201ملزمان شامل ہیں۔

اسی عرصہ کے دوران اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں میں کل 1386اشتہاری جن میں 638اشتہاری مجرمان ،748عدالتی مفرورشامل ہیں ۔اسلحہ و ایمونیشن کے کل 1267مقدمات میں1298ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی62کلاشنکوفیں/رائفلیں ،44بند و ق /کا ر بین 1125پستول اور11434رونداور 58خنجر وغیروہ برآمدکیئے ۔منشیات و شراب فروشی کی1336مقدمات میں ملوث1396ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے 734.254کلوگرام چرس،166.798کلوگرام ہیر وین، 11.746کلو گر ام افیون ،10.844کلوگر ام آئس ،124گر ام کوکین اور37137بوتلیں شراب اور30.023کلو گرام کیٹامائین بھی برآمد کی۔

بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران 11806بھکاریوں کو گرفتا رکیا گیا۔ان میں441سہولت کاروں کو گرفتار کر کے 175مقدمات درج کئے گئے ۔شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے 99مختلف جگہوں پر سرچ و کومنگ آپریشنز کئے گئے ۔