ْکراچی: اپارٹمنٹ کے اندر کھڑے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 2 جنوری 2022 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) کراچی کی صفورا چورنگی کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے اندر کھڑے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے بتایا کہ جس ٹرک میں آگ لگی وہ فلیٹ میںمنتقل ہونے والے ایک خاندان کا تھا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے دوران ٹرک میں لدا تمام فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔آتشزدگی کے فورا بعد مکینوں نے اپنی بالکونیوں سے برتنوں میں پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں فائر ٹرک کو طلب کر لیاگیا ہے اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :