Live Updates

بھوک، بدحالی، بیروزگاری عروج پر ہے اسکے باوجود حکومت تیل، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کررہی ہے، عبدالجبارخان

اتوار 2 جنوری 2022 20:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے منی بجٹ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ، بھوک، بدحالی، بیروزگاری عروج پر ہے اس کے باوجود حکومت تیل، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کررہی ہے جس سے مہنگائی کا طوفان آرہا ہے اور غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان کی حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو پریشانی سے دوچار کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے عوام کو سہانے خواب دکھاکر ان کا سب سے زیادہ استحصال کیا ہے، آج غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے، ہر آنے والے دن کے ساتھ مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عوام اس حکومت سے جان چھڑانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات