Live Updates

ٰوزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو روکنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

پیر 3 جنوری 2022 16:24

ٰوزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو روکنے پر نامعلوم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش پر وفاقی دارلحکومت میںمقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،پولیس نے مقدمہ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،گزشتہ روز ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری بلا ل عظمت نے تھانہ شمس کالونی کو بتایا کہ وہ گاڑی نمبر اے ڈی ٹی 680پراڈو پر آ رہا تھا کہ اس دوران دو ملزمان جو کہ موٹر سائیکل پرسوار تھے انہوں نے روکنے کا اشارہ کیا اور اسلحہ بھی لہرایا،درخواست گزار کے مطابق مذکورہ گاڑی ریحا م خان کے استعمال میں تھی اور یوں لگتا ہے کہ ملزمان نے ریحا م خان کو ہی دھمکانے کی کوشش کی ہے ،اور ملزمان کی عمر تیس سے پچیس سال کی تھی اور کافی دیر تک گاڑی کا پیچھا بھی کرتے رہے ہیں،پولیس نے زیر دفعات 506ii,341,511مقدمہ نمبر01/22درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات