Live Updates

کیا اسے کہتے ہیں ،،نیا پاکستان،،بزدلوں،ٹھگوں اور لالچیوںکے شہر آئی تو حملہ ہو گیا

وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹر پر طنز کے نشتر چلا دیئے

پیر 3 جنوری 2022 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2022ء) کیا اسے کہتے ہیں ،،نیا پاکستان،،بزدلوں،ٹھگوں اور لالچیوںکے شہر آئی تو حملہ ہو گیا،وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹر پر طنز کے نشتر چلا دیئے ،گزشتہ روز ریحا م خان کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ پر ریحام خان نے ٹویٹ کیا کہ رشتہ دار کی شادی سے واپسی پر میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی جو کہ افسوس ناک ہے ،ایسے واقعات سے ڈرتی ورتی نہیں اور نہ ہی دھمکانے کی کوشش کی جائے ، ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان ،بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست لگتی ہے،بعد ازاں ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کے لیے ناراض اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات