پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون سال 2019ء میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ بن گئے

منگل 4 جنوری 2022 00:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد نجیب ہارون سال 2019ء میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجیب ہارون این اے 256 کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے 14 کروڑ ساڑھی7 لاکھ روپے کے قریب ٹیکس ادا کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں بتایا کہ انہیں 2019ء میں کل 1 ارب 87 کروڑ 66 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔