خاشقجی قتل کے بعد طیب ایردوآن کا سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ

منگل 4 جنوری 2022 14:43

خاشقجی قتل کے بعد طیب ایردوآن کا سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) استنبول میں سعودی سفارت خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے سن 2018 میں قتل کے بعد سے ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ اس پس منظر میں صدر رجب طیب ایردوآن کا سعودی دورہ کافی اہمیت کا حامل ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔ سعودی شہنشاہیت کے سخت ترین ناقد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں سن 2018 میں قتل کے بعد یہ ایردوآن کا ریاض کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔طیب ایردوآن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں کہاکہ میں فروری میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والا ہوں۔