شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس ،بیرسٹر ظفر اللہ نے گواہ پر جرح ململ کر لی

منگل 4 جنوری 2022 15:37

شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس ،بیرسٹر ظفر اللہ نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میںبیرسٹر ظفر اللہ نے گواہ پر جرح ململ کر لی۔منگل کواحتساب عدالت کے جج اعظم خان کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دور ان بتایاگیاکہ شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبد اللہ خاقان کورونا کا شکار ہوئے اور عبداللہ خاقان بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے، سماعت کے دور ان چوہدری اسلم اور شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش دیگر ملزمان غیر حاضر رہے ،نیب کے گواہ اسد ترمذی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نیب گواہ اسد ترمذی پر جرح کی گئی ،بیرسٹر ظفر اللہ کے گواہ سے کیس سے متعلق سوالات کئے گئے ،دور ان سماعت بیرسٹر ظفر اللہ نے گواہ پر جرح ململ کر لی۔

بعد ازاں ایل این جی ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔