پی سی بی کا کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کا پلان تیار

منگل 4 جنوری 2022 21:44

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کا پلان تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) سال 2021 ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے ، ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو ہرانے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کا مالا مال کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے ، انفرادی طور پر بھی پلیئرز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی پلان کے مطابق قومی کرکٹرز کو کیش انعامات دیئے جائیں گے ، پھر ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست سے دوچار کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کو ہرانے پر ایک بزنس مین کے بلینک چیک دینے کی پیشکش کا انکشاف کیا تھا تاہم بھارت کو شکست دینے کے بعد اس بلینک چیک کا معاملہ سامنے نہیں آسکا۔اب چیئرمین رمیز راجا کی خصوصی دلچسپی پر کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔