نواب صدیق علی خاں کی47 ویں برسی9جنوری کو منائی جائے گی

بدھ 5 جنوری 2022 12:32

نواب صدیق علی خاں کی47 ویں برسی9جنوری کو منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) پاکستان کی جدوجہد آزادی کے معروف رہنما نواب صدیق علی خاں کی47 ویں برسی9جنوری کومنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ 1900میں ناگپور میں پیدا ہوئے تھے ،1935میں مرکزی مجلس قانون ساز کے رکن بنے اور قیام پاکستان کے بعد پہلے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر ہوئے ۔وہ خواجہ ناظم الدین ،محمد علی بوگرہ اور حسین شہید سہروردی کے پولیٹیکل سیکرٹری بھی رہے اور 1958سی1961 تک ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ۔نواب صدیق علی خاں9جنوری 1974کو وفات پاگئے تھے۔