Live Updates

عامر لیاقت صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے

جمعرات 6 جنوری 2022 13:56

عامر لیاقت صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔انہوں نے صحتیابی کے بعد اسپتال کے عملے کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

رکنِ قومی اسمبلی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اسپتال سے گھر روانہ ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ 30 دسمبر کو عامر لیاقت کے اکانٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات