گیس پریشر کم،شہرقائدکے شہری لکڑیاں جلانے پرمجبور

جمعہ 7 جنوری 2022 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) گیس پریشر کم،شہرقائدکے شہری لکڑیاں جلانے پرمجبورہیں۔اس ضمن میں شہریوں نے بتایاکہ مہنگائی میں ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے، لکڑی پر کھانا تو پک جاتا ہے لیکن آنکھیں، ہاتھ اور گھر کا خانہ خراب ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق کم آمدنی والے افراد تو لکڑی بھی سوکھے درختوں سے خود کاٹنے پر مجبور ہیں۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی میں گیس کا شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے،گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔