شیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کو قومی سلامتی پالیسی بارے بریفنگ
جمعہ 7 جنوری 2022 20:13
(جاری ہے)
گزشتہ سات سال میں وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک بین الحکومتی مشاورتی عمل شروع کیا گیا جبکہ ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے طلبا، آزاد پالیسی ماہرین اور سول سوسائٹی کے دیگر ارکان سے بھی مشاورت کی گئی۔
سینیٹ کی دفاعی کمیٹی نے قومی سلامتی کی پالیسی کو ایک اچھا قدم قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا جو کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے کئے گئے قومی سلامتی پر کام کو آگے بڑھاتی ہے۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامہ کو دیکھتے ہوئے قومی سلامتی کو صرف عسکری قوت کے لحاظ سے بیان نہیں کیا جا سکتا، اس کا دائرہ کار اب صحت، آبادی کے انتظام، وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلی، فوڈ سیکورٹی، پانی کی کمی اور تعلیم جیسے انسانی سلامتی کے چیلنجوں بڑھایا جانا چاہئے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشمیر اور نیوکلیئر پروگرام پاکستان کے بنیادی قومی مفادات کا مرکز ہیں اور ان کا فروغ اور تحفظ مقدم رہنا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان کے بیانیہ کو بیرونی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ایک جدید ترین، مربوط، پیشہ وارانہ سٹرٹیجک کمیونیکیشن بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں پارلیمانی سفارتکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ قومی سلامتی کی پالیسی جو کہ متعصبانہ سیاست سے بالاتر ہے، کو پارلیمنٹ کے ذریعے وسیع سیاسی اتفاق رائے کا حامل ہونا ضروری ہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے اختیار کردہ پالیسیوں کی بنیادادارہ جاتی فیصلہ سازی ہونا چاہئے۔ اجلاس میں سینیٹرز فیصل جاوید، رخسانہ زبیری، ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، پلوشہ محمد زئی خان، ہدایت اﷲ اور ولید اقبال نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.