ایک سلیکٹڈڈ صوبائی وزیر کی طرف نیشنل پارٹی کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی دراصل نوکری کو مستقل کرنے کی کوشش ہی:نیشنل پارٹی

جمعہ 7 جنوری 2022 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک سلیکٹڈڈ صوبائی وزیر کی طرف نیشنل پارٹی کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی دراصل نوکری کو مستقل کرنے کی کوشش ہے۔حلانکہ بچارہ ڈیوٹی پر ہر لمحہ و وقت مکمل طور پر لائن حاضر ہے۔اور سیلوٹ کے عمل کو مکمل طور پر فعال رکھتے ہوئے ہے۔

انکی حالت قابل رحم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف نیشنل پارٹی پر تنقید کرکے اپنے سیاسی قد کو اونچا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہے۔غیر جمہوری عناصر کے رحم وکرم و باء چانس جعلی انداز سے اسمبلی میں آنے والے وفاداری کی اعلی مثال قائم کررہے ہے جو غیر جمہوری عناصر کیلیے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ثابت ہوئے ہے۔بیان میں کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کی ملکیت ہے اور نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی وسائل پر سمجھوتا کرنے کو گناہ عظیم سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کی جدوجہد اور پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کے دور حکومت روز روشن کی طرع صاف وشفاف ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف جعلی مینڈیٹ لیکر آئے اور اب حکومت میں ہے۔ریکوڈک میں خفیہ معاہدہ کرنے کے بعد نیشنل پارٹی پر الزام تراشی کرکے عوام کی توجہ کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی جمہوری جماعت ہے اور جو میر غوث بخش بزنجو شہید مولابخش دشتی ڈاکٹر یاسین بلوچ میر عبدالخالق لانگو میر حاصل خان بزنجو سمیت سیاسی اکابرین کی جہد کی تسلسل ہے۔

جو اقابرین کی سیاسی وارت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف نے آبا اجداد کی فکری و نظریاتی سیاست پر جی حضوری اور غیر جمہوری عناصر کی سیاست کو ترجیح دی۔اب ان کی حالت اس کبوتر کی مانند ہے جس کا اڑنا مالک کے ہاتھوں ہے کہ کب اس کے پنجرے کو کھول دی