بارشوں میں بعض کیسکو کے دفاتر ٹپک رہے ہیں ، چیئرمین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے

دفاتراور کوارٹروں کی مرمت کیلئے ایکسین سول کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ وہ ان ضروری کاموں کو جلد سے جلد تکمیل کر سکے،نعمت اللہ مینگل

ہفتہ 8 جنوری 2022 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی ای) جی ایس او سرکل کے چیئرمین نعمت اللہ مینگل، سیکریٹری عبدالسلام اچکزئی،ڈپٹی چیئرمین غلام مرتضیٰ علیزئی، سینئر وائس چیئرمین غلام حسین شاہوانی، وائس چیئرمین شیر احمد اورجوائنٹ سیکریٹری غلام فاروق رئیسانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے ختم شدہ کیسکو لیبر یونین کے ایمپلائز سن کوٹے میں بوگس بھرتی اور SSA سے SSO-IIغیر قانونی ترقی لینے والے نام نہاد صدر کی طرف سے کانک گرڈ اسٹیشن سے متعلق شکایت کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی بی اے یونین نے کیسکو انتظامیہ سے پہلے ہی مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں میں بعض کیسکو کے دفاتر ٹپک رہے ہیں اور کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان دفاتراور کوارٹروں کی مرمت کیلئے ایکسین سول کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ وہ ان ضروری کاموں کو جلد سے جلد تکمیل کر سکے۔

(جاری ہے)

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پرتا ہے کہ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کیسکو کے خستہ حال دفاتر اور کالونیوں کی مرمت کی بجائے آئے روز چیف ایگزیکٹو آفس میں نمود و نمائش پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔کیسکو ہیڈ آفس کو بحریہ ٹائون بنا دیا گیا ہے جس میں اب صرف بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین و ممبران کے مجسمے رکھنے باقی رہے گئے ہیں تاکہ ان مجسموں کے قریب مزدور جا کر بورڈ کے چیئرمین،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور کیسکو کے اعلیٰ حکام کو یاد رکھ سکے جس کیلئے کروڑوں خرچ کی گئی ہیں ۔

ان اخراجات کی تاحال انکوائی نہیں کی گئی ہے۔ اب کیسکو میں ایمپلائز سن کوٹے میں بوگس بھرتی ہونے والے نامنہاد صدر مزدوروں میں یہ تاثر دے رہے رہیں کہ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹر کیسکو کے چیئرمین کو خط تحریر کیا ہے اور انہوں نے ان کے خط کو چھوم کر اس پر کاروائی کا آغاز کیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ غیر قانونی یونین کے ذریعے کوئی بھی کاروائی تک بوگس ایمپلائی کو برطرف کرے ، انتظامیہ اور بورڈ کے ممبران کی ٹریڈیونین میں مداخلت کو فی الفور روکا جائے بصورت دیگر سی بی اے یونین جی ایس او سرکل پورے جی ایس او سرکل میں مظاہرے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :