Live Updates

kموجودہ حکومت عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہے،ملک محمد انور

اتوار 9 جنوری 2022 19:50

h پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2022ء) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنڈی گھیب میں فتح جنگ تا پنڈگھیب کارپٹ روڈ کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا ہے یہ سڑک دو سال میں مکمل ہو گئی اور اس پر سوا چار ارب روپے لاگت آئے گی۔سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریبات پنڈی گھیب میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل راولپنڈی ڈویڑن اکبرخان تنولی، سردار ممتاز خان،ملک لیاقت علی خان،ملک ریاض الدین اعوان، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام مصطفی جٹ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کامران صغیر، چیف انجینئر ہائی وے ملک محمد ریاض احمد ، ایکسن ہائی وے میاں افتخار احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد نے وزیر مال کوفتح جنگ تا کھوڑ اور کھوڑ تا پنڈ گھیب براستہ ڈھلیاں و ڈھوک پٹھاں کی سڑکوں کی تعمیر نو کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر عوامی اجتماع خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ضلع اٹک کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ہیں۔ آج تمام افراد پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر پنڈ گھیب تا فتح جنگ روڈ ازسر نو تعمیر کی حمایت کر رہے جو بارہ یونین کونسلز کو آپس میں ملاتی ہے۔

عوامی فلاحی کاموں میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہو? انہوں نے کہا کہ مارچ تک صوبہ بھر میں ہر شخص کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا جس کے ذریعے سے وہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں سے دس لاکھ کا علاج کروا سکتے ہیں۔ جنڈ، پنڈ گھیب اور فتح جنگ کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں بھی گفتگو ہو گئی ہے اور بہت جلد اس علاقے کے طلباء اور طالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ تمام دیہات کو جانے والی سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے جو سڑکیں اس مالی سال مکمل نہ ہو سکی ان کو اگلے مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں طبی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور فتح جنگ میں عوامی سہولیات کے لیے ٹراما سینٹر بھی قائم کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا اولین مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تقریب میں دیگر مقررین جس میں اکبر خان تنولی، سردار ممتاز ماجھیا اور دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات