امریکا نے آنگ سان سوچی کی سزا کو انصاف کی توہین قراردیدیا

میانمار کی نوبیل انعام یافتہ برطرف سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی سزا انصاف کی توہین ہے،محکمہ خارجہ

منگل 11 جنوری 2022 12:37

امریکا نے آنگ سان سوچی کی سزا کو انصاف کی توہین قراردیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) امریکا نے میانمار کی نوبیل انعام یافتہ برطرف سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی سزا کو انصاف کی توہین قراردیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے میانمار کی فوجی حکومت سے مطالبہ کیاکہ آنگ سان سوچی سمیت تمام منتخب رہ نماں اور غیر منصفانہ طور پر نظر بند تمام افراد کو رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے بھی آنگ سان سوچی کی سزا کی مذمت کی اور خدشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ آنگ سان سوچی کوجن الزامات پر 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں واکی ٹاکیز کا غیر قانونی استعمال، درآمد اورکورونا کے قوانین کو توڑنا شامل ہیں۔واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو پہلی بار گزشتہ سال دسمبر میں کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت نے 4 سال کی قید سنائی تھی جسے بعد میں دو سال کردیا گیا تھا۔تاہم تازہ ترین سزا کے بعد معزول رہنما کی کل قید کی مدت 6 سال ہوگئی ہے ۔