اے این ایف نے 3052.303 کلو گرام منشیات ، 576 لیٹرزممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیا ، 32 ملزمان گرفتار

منگل 11 جنوری 2022 15:48

اے این ایف نے 3052.303 کلو گرام منشیات ، 576 لیٹرزممنوعہ کیمیائی مواد برآمد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 37ملک گیر کاروائیوں کے دوران3052.303 کلو گرام منشیات اور 576لیٹرز ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیا جس کی بین الاقوامی مالیت 529.32ملین امریکی ڈالر بنتی ہے، جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث2 خواتین اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت32 ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے 8گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی ہیں ۔

برآمد شدہ منشیات میں14.142کلوگرام ہیروئن، 1552.5کلوگرام چرس،1079.5کلوگرام افیون،8.4کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن( آئس)،396کلو گرام مارفین ،1.554کلو گرام کوکین ،900 عددلیکسوٹینیل گولیاں(0.182کلو گرام)، 25 عدد ایل ایس ڈی سٹیکرز(0.025 کلو گرام) اور 576 لیٹرز ممنوعہ کیمیائی موادشامل ہے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہینڈ آ ئوٹ کے مطابق      اے این ایف بلوچستان نے3کاروائیوں کے دوران 1275کلو گرام منشیات اور 576 لیٹرز ممنوعہ کیمیائی مواد برآمدکرلیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث3 ملزمان گرفتار کر کے 1گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ منشیات میں 186کلو گرام چرس ، 693 کلو گرام افیون ، 396کلو گرام مارفین اور 576لیٹرز ممنوعہ کیمیائی مواد شامل ہے ۔  اے این ایف پنجاب نے 9کاروائیوں کے دوران1132.17 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث8 ملزمان کو گرفتارکرکے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمد شدہ منشیات میں 5.37کلو گرام ہیروئن ، 814.3 کلو گرام چرس، 308.6کلو گرام افیون اور 3.900کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)شامل ہے۔

   اے این ایف خیبرپختونخوانے9کاروائیوں کے دوران205.236کلو گرام منشیات برآمدکرلیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1عورت اور2 غیر ملکی باشندوں سمیت7ملزمان کو گرفتار کر کے 1گاڑ ی بھی قبضے میں لے لی ۔برآمد شدہ منشیات میں 5کلوگرام ہیروئن ، 129کلو گرام چرس، 69.5 کلو گرام افیون ، 1.554کلو گرام کوکین اور 900عدد لیکسوٹینیل گولیاں (0.182کلو گرام )شامل ہے۔

اے این ایف سندھ نے8کاروائیوں کے دوران357.36کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 6ملزمان کو گرفتارکر کے2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔برآمد شدہ منشیات میں 2.96کلو گرام ہیروئن ، 353.4 کلوگرام چرس اور1کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شا مل ہے۔         اے این ایف راولپنڈی و شمالی علاقہ جات نے8 کاروائیوں کے دوران82.537کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔

جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1 عورت سمیت 8 ملزمان گرفتارکر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں0.812کلو گرام ہیروئن ،69.8کلوگرام چرس،8.4کلو گرام افیون3.500,کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ،25عدد ایل ایس ڈی سٹیکرز (0.025 کلو گرام)،6 عدد دایس ایم جی، 8عدد12بور رائفلز ، 6عدد ایم پی 5 گنز،32 عدد 30 بور ،24 عدد 9mm پستولیں ، 2عدد رپیٹراور4 عددM4 رائفلز شامل ہیں۔دوران کاروائی مذکورہ گاڑی سے بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کی ۔   تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔