فیصل آباد،مختلف حادثات کے دوران خاتون اور معمر شخص موت کی آغوش میں پہنچ گئے

منگل 11 جنوری 2022 16:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) مختلف حادثات کے دوران خاتون اور معمر شخص موت کی آغوش میں پہنچ گئے، الائیڈ ہسپتال میں ضروری کارروائیوں کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سلطان نگر کی بشریٰ موٹرسائیکل سے گر کر اور جھنگ کا ماجد گھر کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوا تھا ‘سلطان نگر کی رہائشی بشریٰ بی بی زوجہ سلطان کو حادثہ میں زخمی ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی۔ علاوہ ازیں جھنگ کا معمر شخص ماجد ولد طاہر محمود گھر کی سیڑھیوں سے گر کر ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :