Live Updates

آرمی چیف اہم میٹنگ میں آنے کے لیے وزیراعظم کو ڈیڑھ گھنٹہ مناتے رہے

میٹنگ میں آرمی چیف ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ آئے کیونکہ وہ عمران خان کو منارہے تھے لیکن وہ نہیں مانے کیونکہ انہیں میٹنگ میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنا پڑتا۔پی پی رہنما خورشید شاہ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 جنوری 2022 16:43

آرمی چیف اہم میٹنگ میں آنے کے لیے وزیراعظم کو ڈیڑھ گھنٹہ مناتے رہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -11 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید سید شاہ نے حکومت اور اپوزیشن کے مل بیٹھنے سے متعلق کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار ہماری میٹنگ تھی تو چیف آف آرمی سٹاف ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ آئے کیونکہ وہ عمران خان کو ہمارے ساتھ بیٹھنے کے لیے مناتے رہے۔ہم ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرتے رہے اور کچھ لوگ تو بیٹھے بیٹھے تنگ بھی آگئے تھے،اور کہنے لگے کہ ہم تو جا رہے ہیں، اتنے میں آرمی چیف آ گئے لیکن وزیراعظم پھربھی نہ آئے۔

اہم ترین ایشو پر بلائی گئی میٹنگ میں اپوزیشن اور حکومت کو اکٹھے بیٹھنا تھا۔آرمی چیف عمران خان کو مناتے رہے لیکن وہ نہ مانے اور بالآخر وزیر خارجہ نے ہمیں بریفنگ دی۔لیکن ہم نے ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے صبر کے ساتھ ہم نے برداشت کیا اور سنا بھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک بار آئی ایس آئی کے ہیڈکواٹر میں بھی ایک میٹنگ بلائی گئی تھی،اپوزیشن کی ساری لیڈرشپ مدعو تھی اور کہا گیا تھا کہ وزیراعظم بھی آئیں گے لیکن وزیراعظم تب بھی نہیں آئے۔

جب خورشید شاہ سے وزیراعظم کے نہ آنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ ڈر ہے کہ مجھ سے سوالات ہوں گے۔عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے تو پہلے دن ہی بات نہیں کرنے دی گئی لیکن دنیا بھر میں اپوزیشن شور مچاتی ہے۔ہم نے حکومت کو ساڑھے تین سال دیے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میں جمہوری آدمی ہوں اور سمجھتا ہوں کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیے۔خورشید شاہ نے حکومتی اتحادیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے ایسے اتحاد ہوئے جو ناممکن تھے۔خورشید شاہ نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات