فیصل آباد،مختلف حادثات کے دوران خاتون اور معمر شخص موت کی آغوش میں پہنچ گئے

منگل 11 جنوری 2022 20:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2022ء) مختلف حادثات کے دوران خاتون اور معمر شخص موت کی آغوش میں پہنچ گئے جبکہ گھریلو حالات سے تنگ آکر 2خواتین سمیت5افراد کا زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش‘متاثرہ افراد کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروادیا۔

(جاری ہے)

ب آن لائن کے مطابق سلطان نگر کی بشریٰ موٹرسائیکل سے گر کر اور جھنگ کا ماجد گھر کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوا تھا ‘سلطان نگر کی رہائشی بشریٰ بی بی زوجہ سلطان کو حادثہ میں زخمی ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی۔

علاوہ ازیں جھنگ کا معمر شخص ماجد ولد طاہر محمود گھر کی سیڑھیوں سے گر کر ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا،علاوہ ازیں گھریلو جھگڑوں پر احمد نگر کی انم‘اشرف پورہ کی عابدہ‘سمندری کے محبوب‘نوابانوالہ کے صفدر اور علامہ اقبال کالونی کے وقاص نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔اہل خانہ نے حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرانکی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔