Live Updates

ایک چلتی حکومت کو فارغ کیا گیا وہی عدالتیں آج خاموش ہیں،شاہد خاقان عباسی

صدر ،وزیر اعظم غیر ملکی کمپنیاں چلا رہے ہیں ،عمران خان نے کوئی بینک اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کرائی ، اسٹیٹ بینک کے گورنر کو واسرائے کیوں لگایا جارہا ہے،،بتا دینا چاہتا ہوں کل یہ تمام قوانین انشاء اللہ ایک آرڈیننس کی مار ہوں گے،لیگی رہنما

منگل 11 جنوری 2022 21:51

ایک چلتی حکومت کو فارغ کیا گیا وہی عدالتیں آج خاموش ہیں،شاہد خاقان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر ،وزیر اعظم بیرون ملک کمپنیاں چلا رہے ہیں ،عدالتوں نے ایک چلتی حکومت کے وزیر اعظم کو فارغ کیا لیکن آج وہی عدالتیں اس معاملے پر خاموش ہیں،وہ وقت دور نہیں جب انہی عدالتوں میں ان کا حساب لیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیمرے عدالتوں کے اندر جاسکیں تو معلوم ہو گا احتساب کا عمل کیسے چل رہا ہے آج اسلام آباد پولیس کا مشکور ہوں جو نظر آئے معلوم نہیں یہ یہاں کیوں آئے، الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ملک کا وزیراعظم غیر قانونی کمپنیاں چلا رہا ہے رپورٹ میں ہے ایک کمپنی اکاوئنٹ یا بینک اسٹیمنٹ عمران خان نے فراہم نہیں کیا انھوں نے یہ بھی کہا کیا نیب چیئرمین نے وہ رپورٹ پڑھی ہیں عدالتوں سے توقع کرتا ہوں، ایک چلتی حکومت کے وزیراعظم کو فارغ کرسکتی ہیں آج وہی عدالتیں اس بات پر خاموش بیٹھی ہیں ،ہمارے صدر وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلا رہے ہیں عدالتیں خاموش ہیں آج تک عمران خان نے کوئی بینک اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کرائی، ثاقب نثار آج تک اس کا جواب نہیں دے سکے کہ نواز شریف اور مریم کے کیسز پر اثر انداز ہوئے یا نہیں،آج سینٹ اور قومی اسمبلی میں مزید ٹیکسز لگانے کی تجاویز موجود ہیں حکومت بتانے سے قاصر ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدے ہوئے ہیں اسٹیٹ بینک کے گورنر کو واسرائے کیوں لگایا جارہا ہے،اس چیز کو قانونی جواز فراہم کیا جارہا ہے،بتا دینا چاہتا ہوں کل یہ تمام قوانین کل انشاء اللہ ایک آرڈیننس کی مار ہوں گے، 22افراد مری میں جاں بحق ہو گئے،مری میں کوئی سڑکیں صاف کرنے والا نہیں تھا،یہاں آج50پولیس والے کھڑے ہیں لیکن وہاں10 اہلکار بھی موجود نہیں تھے، وزیراعلی ترجمانوں سمیت کوئی ایک شخصیت تعزیت کے دو لفظ نہ کہہ سکا،آج تک ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سک،چیلنج کرتا ہوں وزیروں وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو کہ اگر کرپشن ہوئی تو عوام کے سامنے لاؤ، کیس بناکر عدالتوں میں کیمرے لگاؤ،ہم آپکو بتائیں گے کرپشن کہاں اور کیسے ہوئی، ملک میں جو ظلم ہوئے انکا حساب لیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا،آج مسئلہ صرف مہنگائی نہیں،آج ایوان بالا اور ایوان زیریں میں عوام پر مزید ٹیکسسز لگانے کی تیاری ہو رہی ہے،قانون میں دوہری شہریت کو اجازت دی جارہی ہے، پارلیمان اسکو پوچھنے سے قاصر ہے،یہ قانون سازی ملک کے لیے تباہ کن ہے،اگر مری میں انتظامات کیے جاتے تو سانحہ رونما نہ ہوتا،ماضی میں پولیس اہلکار گاڑیوں کو چیک کرتے رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب آپ کو حساب دینا ہوگا،انہی عدالتوں میں کھڑے ہوکر آپکا احتساب ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات