لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ عالمی مارکیٹ سے بھتہ مانگنے والے کے خلاف کیس میں تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل 11 جنوری 2022 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2022ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ عالمی مارکیٹ سے بھتہ مانگنے والے کے خلاف کیس میں تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کاتوالی انسپکٹر راجا مزمل کی ٹیم ملزمان کو عدالت میں ریمانڈ کے بعد پیش کیا ہارون ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان میں اعجاز نامی تاجر کا بھائی فیاض نکلا ملزمان نے گھر میں فائرنگ کی اور پچاس لاکھ روپے بھتہ مانگا ملزمان کا سرغنہ ترکی میں بیٹھ کر یہاں ایک گنگ کو چلاتا ہے۔

سی آئی اے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ موبائل فون موبائل ڈیٹا سب ریکورئ ہوگئی ہے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد گذشتہ روز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ہارون الیاس ایڈووکیٹ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ عمیر طاہر کو بار بار کالز آرہی تھی پولیس نے بروقت کارروائی کی اور تاجر کی جان کا تحفظ کیا ملزمان میں فیاض عبدالرحمن اور شاہد پرنس شامل ہیںملزمان کا تعلق شاہ عالمی مارکیٹ کے تاجروں سے ہیں دوران تفتیش سامنے آیا عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔