نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مخصوص نشستوں کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا

منگل 11 جنوری 2022 22:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مخصوص نشستوں کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی میں سابق ایم این اے و سینیٹر قومی و سیاسی رہنما منظوراحمد گچکی، سابق ایم این اے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ، آغا عبدالستار، ایڈووکیٹ شہباز غنی، ادیب و دانشور اللہ بخش بزدار، ایڈووکیٹ لیاقت چوہان، سردار محمد اسلم بزنجو، نواز سالار، میر اشرف حسین، نظام رند، ڈاکٹر یوسف بزنجو، ڈاکٹر نور بلوچ، نیاز بلوچ اور لالا حسین کو نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے لیے نامزد کردیا۔