آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

ملک کو درپیش اندرونی بیرونی سیکورٹی چیلنجز اور سرحدی انتظامات کا جائزہ، مری اور بلوچستان میں ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف،آرمی چیف نے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے تربیت جاری رکھنے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جنوری 2022 19:40

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری 2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی سیکورٹی چیلنجز اور سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، مری اور بلوچستان میں ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی گئی،آر می چیف نے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے تربیت جاری رکھنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں داخلی سیکورٹی کی صورتحال اور سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے مری اور بلوچستان میں برفباری کے دوران ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی، آرمی چیف نے ملک کو درپیش چیلنجز اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تربیت جاری رکھنے پر زور دیا۔