آئی ایم ایف کے 1 ارب ڈالر کیلئے اتنی تگ و دو کر رہے ہیںہمارا اپنا اصلی آئی ایم ایف اوورسیز پاکستانی ہیں‘شجاعت حسین
یورپین ملکوں میں نبی کریم ؐکیخلاف نازیبا الفاظ اور خاکوں کیخلاف اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور احتجاج کیا ،انکے اس جذبے کو پاکستان میں بہت سراہا گیا
منگل 11 جنوری 2022 22:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں تقریباً 90 لاکھ پاکستانی ہماری معیشت کا اہم ترین ستون ہیں جو پاکستان کی خدمت اپنی ماں کی طرح کرتے ہیں اور ہر مصیبت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، میں بھول نہیں سکتا کہ جب 2005 کے زلزلہ میں قوم کو آپ کی ضرورت پڑی تو آپ نے کس فراخدلی کا مظاہرہ کیا، میری اپیل پر پاکستان اور دوبئی میں ہونے والی فنڈ ریزنگ میں آپ نے ایک رات میں ہی 36 کروڑ روپے بھجوا دئیے، اس امداد سے 4500 زلزلہ زدہ خاندانوں کو 3 سال تک ہر ماہ وظیفہ ملتا رہا، میں آپ کی اس محبت کا مقروض ہوں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ نادرا کی بنیاد رکھی جس میں سب سے پہلے کارڈ غلام اسحق خان صاحب اور دوسرا کارڈ میرا بنا تھا، نادرا کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نائی کوپ کارڈ بنا جو ہر اوورسیز پاکستانی کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم میری بھرپور کوشش رہی کہ میں اس قلیل عرصہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکوں، میں نے بطور وزیر اعظم پہلے ہی ہفتے حکم جاری کیا کہ بیرون ملک انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی میتیں پی آئی اے بغیر کسی معاوضے کے وطن لایا کرے گا، اس سے قبل میت واپس بھیجنے پر تقریباً دو ہزار پاؤنڈ سے زیادہ لگتے تھے جو ہر ایک برداشت نہیں کر سکتا تھا، اکثر لوگ ادھار لے کر یا چندہ جمع کر کے میتیں واپس بھیجتے تھے، میں نے ان کی اس پریشانی کو ختم کیا، میری تجویز تھی کہ او پی ایف اپنے طور پر 50 ہزار روپے تابوت اور کفن کی تیاری کے علاوہ کرائے کیلئے دیتی، اسی طرح جب میت پاکستان پہنچتی تو گھر یا گائوں لے جانے کیلئے لواحقین کو مزید 50 ہزار روپے دئیے جاتے تاکہ وہ آسانی سے تدفین کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تو میں نے انہیں بتایا کہ میں نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے انشورنس پالیسی شروع کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پرائیویٹ انشورنس کمپنیاں اس میں شامل نہیں ہونا چاہتی تھیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ یہ بڑی اچھی پالیسی ہے اگر پرائیویٹ انشورنس کمپنیاں یہ نہیں کرتیں تو حکومت کی اپنی انشورنس کمپنی موجود ہے جو یہ کر سکتی ہے، مجھے امید ہے کہ انہیں میرے ساتھ کی ہوئی یہ بات یاد ہوگی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے تمام دنیا میں مسلمانوں کی خاطر جو کردار ادا کیا خاص کر یورپین ملکوں میں خاتم النبین حضرت محمد ؐ کے خلاف نازیبا الفاظ اور خاکوں کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور احتجاج کیا ان کے اس جذبے کو پاکستان میں بہت سراہا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ آپ جہاں بھی رہیں اپنا اسلامی تشخص برقرار رکھیں اور پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں، جوبھی اس میں ملوث ہو ان کے خلاف کارروائی کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ جب میں اوورسیز پاکستانیوں کا وزیر بنا تو چودھری شجاعت حسین نے حکم دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ تمام سہولیات ہر حال میں جاری رکھیں اور اس کے علاوہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کیلئے انشورنس پالیسی شروع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، چودھری ظہورالٰہی شہید کی طرح اب بھی ہمارا خاندان ان کی خدمت میں مصروف ہے۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، حسین الٰہی ایم این اے اور شافع حسین بھی شریک تھے جبکہ وفود میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سپین، ناروے، سائوتھ افریقہ، اٹلی، فرانس، انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، بلجیم، یو اے ای اور سعودی عرب کے اوورسیز پاکستانی اور مسلم لیگی عہدیدار شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.