وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اہم اجلاس

مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شامل ایجنڈہ کا جائزہ اور تیاری پر غوروخو

منگل 11 جنوری 2022 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شامل ایجنڈہ کے جائزہ اور تیاری کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری فشریز، سیکرٹری ایری گیشن، سیکرٹری انرجی، اور سیکرٹری بلدیات نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 13جنوری کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے اجلاس کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے ایجنڈہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں بلوچستان سے متعلق ایجنڈہ پوائنٹس پر صوبے کا موقف بھرپور طور پر پیش کرنے سے اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے کیاگیا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قدرتی گیس کی عدم دستیابی کے تناظر میں ایل پی جی پلانٹ کی تنصیب کے تعطل کا شکار منصوبے پر عملدرآمد کے آغاز کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔

اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے قبل ساتویں مردم شماری کا انعقاد اور حلقہ بندیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جس کیلئے بلوچستان پوری طرح سے تیار ہی