کراچی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

بدھ 12 جنوری 2022 12:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، شہر بھر کی18 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں کی ایمبولینس رضاکار مدد کو پہنچے جبکہ رینجرزکے جوانوں نے ریسکیوٹیموں کیساتھ آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فائربریگیڈحکام نے کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا اور بتایاکہ آگ رات 9بجکر19منٹ پرلگی ، فیکٹری میں کیڑے مارادویات تیارکی جاتی تھیں۔فائربریگیڈ نے شہربھرکے فائرٹینڈرزکی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا اور رات نو بجے لگنے والی آگ پرفائربریگیڈ نے نوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طورپرتعین نہیں کیا جاسکا۔حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں نقصان کا اندازہ لگانے کیلیے فائربریگیڈ اورپولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :