دمشق میں پاکستانی سفارتخانے کی شام جانے والے پاکستانی زائرین کونئی ہدایات

بدھ 12 جنوری 2022 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2022ء) :دمشق میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے شام جانے والے پاکستانی زائرین کو ہدایت کی ہے کہ زیارات کے لیے روانگی سے قبل انہیں پاکستانی سفارتخانے سے این او سی لینا اور شامی امیگریشن اتھارٹی سے گروپ ویزا لینا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے زیارات ونگ کے مطابق دمشق میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے شام کے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین روانگی سے قبل پاکستانی سفارتخانے کی ہدایات پر لازمی عمل کریں اور شامی امیگریشن اتھارٹی سے گروپ ویزا حاصل کریں۔

زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ دمشق میں واقع پاکستانی سفارتخانے سے این او سی ضرور حاصل کریں اور شام جانے کے خواہشمند زائرین روانگی سے قبل تمام متعلقہ دستاویزات مکمل کرکے روانہ ہوں۔