Live Updates

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید غوث علی شاہ کی گورنر ہاو س میں ملاقات

بدھ 12 جنوری 2022 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید غوث علی شاہ نے گورنر ہائو س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سید صفدر علی شاہ اور بیرسٹر مصطفی مہیسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کی تعمیر و ترقی کے لیئے ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ سید غوث علی شاہ نے گورنر سندھ بات چیتے کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات