سندھ میں طاقتور لوگ قانون سے بالاتر ہیں، مجرم پیسہ دیکر کچھ بھی کرا سکتے ہیں،وفاقی وزیر بحری امور

سندھ کی جیلیں مافیا کے حوالے ہیں۔دہشت گردی اور قتل کے مجرموں کو عیاشیاں کرانے پر وزیر اعلی سندھ جواب دہ ہیں،علی زیدی

بدھ 12 جنوری 2022 20:06

سندھ میں طاقتور لوگ قانون سے بالاتر ہیں، مجرم پیسہ دیکر کچھ بھی کرا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) شاہ رخ جتوئی کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے اہم بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی جیلیں مافیا کے حوالے ہیں۔دہشت گردی اور قتل کے مجرموں کو عیاشیاں کرانے پر وزیر اعلی سندھ جواب دہ ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں طاقتور لوگ قانون سے بالاتر ہیں، مجرم پیسہ دیکر کچھ بھی کرا سکتے ہیں، علی زیدی نے کہا کہ جس صوبے میں چیف جسٹس کے حکم پر پکڑے جانے والے شرجیل میمن کو چھوڑ دیا جائے، اس سے بڑا مذاق کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں۔جہاں مجرموں کے ساتھ ڈاکٹر بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں وہ صوبہ کیسے ترقی کرسکتا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہی.وزیر اعلی سندھ بھی جلدی جیل جانے والے ہیں۔