متحدہ خاران پینل کے سربراہ حلائن اجی میر پرویز احمد سیاپاد کی اسپورٹس آفیسر خاران حبیب الرحمان سے ملاقات،اسپورٹس کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو ہوئی

بدھ 12 جنوری 2022 22:49

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2022ء) متحدہ خاران پینل کے سربراہ حلائن اجی میر پرویز احمد سیاپاد نے اسپورٹس آفیسر خاران حبیب الرحمان سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں اسپورٹس کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو ہوئی۔آس موقع پر حاجی میر پرویزاحمد سیاپاد نے انکے خاران میں سپورٹس دوستی اور سپورٹس کے حوالے سے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سپورٹس نوجوانوں کو منفی ایکٹویز سے روکنے کا ایک اہم اور موثر ذریعہ ہے اس کے لیئے ہماری طرف سے ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے۔

سپورٹس آفیسر حبیب الرحمن نے کہا کہ خاران میں اس وقت سرکار کی طرف سے کھیلوں کے میدان کو آباد رکھنے کے لیئے سرکار کی طرف سے محدود تعاون ہورہا ہے لیکن کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن اور اب فٹسال کے جیسے کھیلوں کو فعال رکھنے میں یہ فنڈز بہت کم ہیں انہوں نے کہا کی اس وقت ہمارے پاس 40 کے قریب ٹیمیں کرکٹ کے 18 والی بال اور اتنے ہی فٹبال کے ٹیمیں رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی میر پرویز احمد سیاپاد نے انہیں یقین دلایا کہ انشااللہ بہت جلد وہ اس حوالے سے سپورٹس منسٹر اور سیکٹری سپورٹس سے ملاقات کرکے انکے سفارشات ان تک پہنچائیں گے اور کوشش کرینگے کہ انکو دریش مشکلات کا حل جلد سے جلد ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر متحدہ خاران پینل کے سینئر رہنما اور ورکرز ان کے ہمراہ تھی

متعلقہ عنوان :