لورالائی پولیس کی سال نو کے پہلے دو ہفتوں میں کارروائی

انتہائی مطلوب ملزم سمیت 2اشتہاری،3 مفرور سمیت 10ملزمان گرفتار، منشیات،اسلحہ اور دو عدد سی سی ٹی کیمرے برآمد

بدھ 12 جنوری 2022 23:18

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2022ء) لورالائی پولیس نے سال نو کے پہلے دو ہفتوں میں انتہائی مطلوب ملزم سمیت 2اشتہاری،3 مفرور سمیت 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے منشیات،اسلحہ اور دو عدد سی سی ٹی کیمرے برآمد کرلئے ہیں ۔ان خیالات کااظہار سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی )لورالائی عرفان بشیر نے ایس ڈی پی او محمد اکبر بگٹی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عثمان مندوخیل،ایس ایچ او عبدالکریم مندوخیل،سی آئی اے انچارج عدنان فضل جلالزئی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لورالائی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے سال نو کے پہلے دو ہفتوں میںاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک موسٹ وانٹڈڈ اشتہاری ملزم جو لوالائی پولیس اور لیویز کو پانچ مختلف سنگین قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا اس سمیت دو اشتہاری ملزمان،تین مفرور ملزمان، دو م،نشیات فروش ،بازار میں فائرنگ کرنے والا ملزم،دکان میں چوری کرنے والا ملزم کو گرفتار کر کے 5عدد پسٹل،منشیات،اور دو عدد سی سی ٹی وی کمیرے برآمد کئیے جو لورالائی پولیس اور سی آئی اے کی سال نو کے پہلے دو ہفتوں میں بہت بڑی کامیابی ہے پولیس کو اپنے ہونہار آفیسران اور ملازمین پر فخر ہے پولیس کی ان کاروائیوں سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس میں اچھی کاروائی کرنے والوں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام بھی پولیس کو اپنا خادم سمجھ کر اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں