ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے احساس لباس کے تحت پناہ گاہوں کے دورے

بدھ 12 جنوری 2022 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے احساس لباس کے تحت پناہ گاہوں کے دورے کیے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لاہور کی 13 پناہ گاہوں میں میں حساس لباس سٹال لگائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے جناح ہسپتال پناہ گاہ کا دورہ کیا اور احساس لباس پروگرام کے تحت کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور مقیم افراد میں سویٹر اور جیکٹس کی تقسیم کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کا دورہ کیا اور بزرگ اور معذور افراد میں جیکٹس اور سویٹر کی تقسیم کو یقینی بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو جیکٹس اور سویٹر تقسیم کئے۔ تینوں پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر 198 افراد میں جیکٹس اور سویٹر کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پناہ گاہوں میں جیکٹس اور سویٹر کی تقسیم کا مقصد ضرورت مند افراد کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم کپڑوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہی