سکھر:قومی شاھراہ پر تیز رفتار ٹریلر اور ٹرک میں تصادم،ایک شخص زخمی

بدھ 12 جنوری 2022 23:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2022ء) ایدھی انفارمیشن سکھر کے مطابق روہڑی بائی پاس کے قریب کنڈرہ پل مگسی کانٹا کے سامنے قومی شاھراہ پر تیز رفتار ٹریلر اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک سوار 2 افراد محمد خان عمر 30 سال محمد موسٰی عمر 24 سال زخمی ہوئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے طبی امداد کے لئے تعلقہ ہسپتال روہڑی شفٹ کیا گیا ٹرک پنجاب جا رہا تھا