قومی شاھراہ پر تیز رفتار ٹریلر اور ٹرک میں تصادم،2افرادزخمی

جمعرات 13 جنوری 2022 00:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) ایدھی انفارمیشن سکھر کے مطابق روہڑی بائی پاس کے قریب کنڈرہ پل مگسی کانٹا کے سامنے قومی شاھراہ پر تیز رفتار ٹریلر اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک سوار 2 افراد محمد خان عمر 30 سال محمد موسٰی عمر 24 سال زخمی ہوئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے طبی امداد کے لئے تعلقہ ہسپتال روہڑی شفٹ کیا گیا ٹرک پنجاب جا رہا تھا۔