پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اعزاز میں کل تقریب منعقد کرنے کا پلان بنالیا

جمعرات 13 جنوری 2022 14:16

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اعزاز میں کل تقریب منعقد کرنے کا پلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں کل جمعہ کو ایک تقریب منعقد کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی جانب سے جمعہ کو قومی کرکٹرز کو ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کا پلان بنایا گیا ، تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے۔

تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا ، کھلاڑیوں کو تقریب میں کیش پرائز دینے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ٹیم نے ایونٹ میں بھارت کو بھی شکست دی تھی۔