ڈیل سٹین کا ٹیسٹ کرکٹ میں فری ہٹ متعارف کرانے کا مشورہ

ٹیسٹ کرکٹ میں نو بال پر فری ہٹ ،آپکا کیا خیال ہے؟ ،یقینی طور پر اس سے ٹیل اینڈرز کو فاسٹ بائولرز سے بچنے میں مدد ملے گی: سابق پیسر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 جنوری 2022 14:40

ڈیل سٹین کا ٹیسٹ کرکٹ میں فری ہٹ متعارف کرانے کا مشورہ
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جنوری 2022ء ) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں فری ہٹ کا اصول متعارف کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ 38 سالہ ڈیل سٹین کی تجویز ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے دوران سامنے آئی جہاں انہوں نے رائے دی کہ اس اصول سے ٹیلنڈرز کو ناٹ آئوٹ رہنے میں مدد مل سکتی ہے جب گیند بازوں کی جانب سے نو بال کرائے جائیں۔

محدود اوورز کی کرکٹ میں فری ہٹ ایک بلے باز کو کھلی چھوٹ فراہم کرتی ہے کیوں کہ بلے باز اس گیند پر رن آئوٹ،گیند کو دو بار مارنا یا آبسٹرکٹنگ آن دی فیلڈ کے علاوہ کسی اور طریقے سے آئوٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جب کوئی گیند باز نو بال کرتا ہے تو فوراً اگلی گیند فری ہٹ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں اگر گیند کمر سے اوپر فل ٹاس ہو تو بلے باز کو مفت ہٹ ملتی ہے۔

ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے ڈوئن اولیور کو نو بال کروائی جس کے بعد ایک شارٹ گیند بھی کی ۔ لیجنڈری تیز گیند باز سٹین نے اپنی رائے ٹویٹ کی جس میں ٹیلنڈرز کی حمایت کی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ٹیسٹ کرکٹ میں نو بال کے لیے فری ہٹ ،آپ کا کیا خیال ہے؟ ،یقینی طور پر گیند بازوں کو بیٹنگ کرتے وقت ان 7،8 اور بعض اوقات 9 گیندوں کے اوورز میں بچنے میں مدد ملے گی ، 6 گیندیں ویسے ہی اس ٹیل اینڈرز کے لئے کافی مشکل ہیں جو ایک اعلی درجے کے فاسٹ باؤلر کا سامنا کر رہا ہے‘۔

متعلقہ عنوان :