Live Updates

خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم میں واپسی کے لئے انہیں ویٹنگ روم میں بٹھا رکھا ہے،فاروق ستار

جہانگیرترین مستقبل میں اپنا آزاد گروپ بنانا چاہتے ہیں، میری سوچ جہانگیرترین کی سوچ ایک ہے،سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی ملک میں پہلے تحاریک جمہوریت کی بحالی کے لیے چلتی تھیں تاہم اب لگتا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں اقتدار کے لیے کوششیں کررہی ہیں،خصوصی گفتگو

جمعرات 13 جنوری 2022 16:19

خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم میں واپسی کے لئے انہیں ویٹنگ روم میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) ایم کیویم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم میں واپسی کے لئے انہیں ویٹنگ روم میں بٹھا رکھا ہے،ایک سال قبل خالد مقبول سے رابطہ کیا تو میں نے غیرمشروط حامی بھرلی تھی تاہم کچھ مہربان دوستوں نے خالد مقبول صدیقی کو روک دیا۔

انھوں نے کہا کہ نہیں معلوم کہ نائن زیرو کو کس کے لئے بچا کر رکھا ہے۔فاروق ستار نے بتایا کہ جہانگیرترین مستقبل میں اپنا آزاد گروپ بنانا چاہتے ہیں، میری سوچ جہانگیرترین کی سوچ ایک ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے جوائن کرنے پر پیکج کی آفر کی۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ بلاول بھٹو، شہبازشریف اور مجھے 2018 کے انتخابات میں کراچی سے ہروایا گیا تھا۔

سینئر سیاست دان نے کہا کہ ملکی سیاست میں آئندہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں پہلے تحاریک جمہوریت کی بحالی کے لیے چلتی تھیں تاہم اب لگتا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اقتدار کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔فاروق ستار نے پیشگوئی کی کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب پاکستان مسلم لیگکے پاس ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات