Live Updates

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت آمنے سامنے ، عامر لیاقت کی علی زیدی پر تنقید

آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لیے لڑوں گا، جب راستہ نہیں بچے گاوزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا،عامرلیاقت

جمعرات 13 جنوری 2022 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت آمنے سامنے آگئی ، ایم این اے عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی صدر علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں مجھے چھوڑیئے ایک سے ایک بڑھ کر ایک ہیرا ہے عمران خان کا ، لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا،اللہ بہتر کرے۔

عامر لیاقت نے کہاکہ آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لیے لڑوں گا، جب راستہ نہیں بچے گاوزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، احتجاج جمہوری حق ہے ،عمران خان میرے لیے سب کچھ ہیں ، دوست کواتنانہ آزماکہ کھوبیٹھو،بالغ النظرجانتے ہیں کراچی میں میری کیاحیثیت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات