ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ازخود فیلڈ میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے دورے

جمعرات 13 جنوری 2022 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مصروف ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ازخود فیلڈ میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کیے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے دو ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ این اے 133 میں پیکو روڈ کے علاقے میں سیوریج سسٹم اور ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ تعمیر ہونے والی سڑک کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 ملین کی لاگت سے پیکو روڈ کے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہے اور سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پی اینڈ ڈی سے 95 ملین مزید رقم درخواست کر کے مانگ لی۔ جس سے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایکسئین واسا نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو سائٹ پر بریفنگ بھی دی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں بھی جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے پائپ بچھائے کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ سیوریج سسٹم بہتر ہونے اور سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو استفادہ حاصل ہو گا

متعلقہ عنوان :