Live Updates

جو ہمیں لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں

پانچ سال پورے ہونے سے پہلے بھی لے جا سکتے ہیں،کبھی کبھی پانچ سال سے پہلے بھی لے جاتے ہیں۔ جب دل چاہے گا لے جائیں گے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی صحافیوں سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 جنوری 2022 14:15

جو ہمیں لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2022ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ جو ہمیں لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں،وزیراعظم عمران خان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں دل کی باتیں ہوئیں۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان کو اردو میں اپنی تصنیف کردہ حضرت عائشہ کی حیاتِ مبارکہ پر کتاب بھی پیش کی۔

۔انہیں بتایا کراچی میں جو ہو رہا ہے وہ مناسب نہیں، علی زیدی بلاوجہ مداخلت کرتے ہیں۔اسمبلی لابی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر لیاقت نے کہا کہ جو لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ اب جانے کا ارادہ ہے یا رہنے کا ارادہ ہے؟جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ پانچ سال پورے ہونے سے پہلے بھی لے جا سکتے ہیں۔ میرے خیال میں پانچ سال بعد لے جائیں گے، کبھی کبھی پانچ سال سے پہلے بھی لے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب دل چاہے گا لے جائیں گے۔
۔ قبل ازیں عامر لیاقت نے علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت آمنے سامنے آگئی ، ایم این اے عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی صدر علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں مجھے چھوڑیئے ایک سے ایک بڑھ کر ایک ہیرا ہے عمران خان کا ، لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا،اللہ بہتر کرے۔

عامر لیاقت نے کہاکہ آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لیے لڑوں گا، جب راستہ نہیں بچے گاوزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، احتجاج جمہوری حق ہے ،عمران خان میرے لیے سب کچھ ہیں ، دوست کواتنانہ آزماکہ کھوبیٹھو،بالغ النظرجانتے ہیں کراچی میں میری کیاحیثیت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات